مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں قبضے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ترقیاتی امور شدید متاثر ہور ہے ہیں۔
جی 77 گروپ کی سربراہی منتقل کرنے سے متعلق ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی ریاستوں پر قبضہ کرکے انہیں نوآبادیات بنا رہا ہے جس سے ہماری ترقی اور تعاون کرنے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے اور خطے میں لوگوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے پرامن حل کا خواہاں ہوں اور فلسطین کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے واضح کہا کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ امن اور سیکیورٹی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ